پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر مقرر

پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر مقرر
 پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر مقرر

  


لاہور( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اسلم گل کو پیپلز پارٹی پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔چودھری اسلم گل نے ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مجھے بطور پارٹی کے سینئر نائب صدر پنجاب کام کرنے کا موقع فراہم کیا ،صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ کی قیادت میں پارٹی کیلئے دن رات کام کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے وہ کارکن جو کسی بھی وجہ سے خاموش ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں ان کو فعال کرکے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور آئندہ انتخابات میں ایسے امیدوار سامنے لے کر آئیں گے جو مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کو شکست فاش دینگے ۔

مزید : صفحہ اول