سینئر صحافی ، ڈرامہ رائٹر آصف علی پوتا طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

سینئر صحافی ، ڈرامہ رائٹر آصف علی پوتا طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے
 سینئر صحافی ، ڈرامہ رائٹر آصف علی پوتا طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

  


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر صحافی ،معروف ڈرامہ رائٹر آصف علی پوتا طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے، ان کی عمر 60سال تھی، وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر نشتر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ۔بطور رپورٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے آصف علی پوتا مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بھی منسلک رہے ۔وہ نامورشاعر ،کالم نگار اور دانشورمنو بھائی کے شاگرد تھے۔ اے ٹی وی کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے انہوں نے 40ڈرامہ سیریلز لکھی اوربنائیں جن میں سے ’’سکھاں‘‘،’’کاغذ کی ناؤ‘‘،’’کانچ کے پر‘‘اور ’’موم کا چہرہ‘‘ غیر معمولی کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔انہوں نے دو شادیاں کیں ان کی پہلی شادی ایک گھریلو خاتون سے ہوئی جبکہ دوسری شادی پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ ناہید اختر سے ہوئی ۔ناہید اختر نے ان سے شادی کے بعد اپنے فنّی کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا تھا۔آصف علی پوتا نے پسماندگان میں دو بیوہ ، چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ان کے انتقال پرسینئر اداکار عرفان کھوسٹ،سٹار میکر جرار رضوی،محسن جعفر،راشد محمود،ڈائریکٹر سہیل افتخار خان،اداکارہ و ماڈل سونو علی،سلیم شیخ ،عمران احمد،ڈریس ڈیزائنر نجیبہ بی جی،توقیر پاشا،ڈائریکٹر شاہد ظہور،سید فیصل بخاری،گلوکارجواد احمد، پروڈیوسر شوکت چنگیزی،یامین ملک،کوریو گرافر راجو سمراٹ ،طاہر سرور میر،افتخار افی ،عمران احمد،نواز احسن،مسعود اعوان ،محسن گیلانی،جواد بٹ،محمد سلیم بزمی،حاجی عبد الرزاق،ڈاکٹر صغریٰ صدف،ڈائریکٹر شاہد عزیز،سہراب افگن،اچھی خان،سید سہیل بخاری،پروڈیوسر و پروموٹر یار محمد شمسی صابری،میگھا،ماہ نور،علی انجم،ردا عاصم ،موسیقار رفیق حسین،رانا کاشف،فرحان مشتاق،سلیم نور،محمد حیات سیف ،چوہدری ریاض مسعود اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے ۔فن و ادب کے لئے مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

مزید : صفحہ اول