میڈیکل سٹورز سیل لائسنس بنانے کے اختیا ر ا ت چیف ڈرگ کنٹرولر کوتفویض

میڈیکل سٹورز سیل لائسنس بنانے کے اختیا ر ا ت چیف ڈرگ کنٹرولر کوتفویض

لاہور(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے ڈرگ رولز میں ترمیم کرکے میڈیکل سٹوروں کے سیل لائسنس بنانے کے اختیا ر ا ت ای ڈی او ہیلتھ سے لے کرچیف ڈرگ کنٹرولر کو دیتے ہوئے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن سے ڈرگ کورٹ کو بھی آگاہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈرگ رولز میں ترمیم کرکے میڈیکل سٹوروں کے سیل لا ئسنس جاری کرنے کے اختیارات ای ڈی او ہیلتھ سے واپس لیتے ہوئے چیف ڈرگ کنٹرولر کو تفویض کر دیئے اوراس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی ڈرگ کورٹ کو بھی بھجوا دی گئی ہے،رولز میں ترمیم کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو اپنے لائسنس بنوانے کیلئے کئی کئی ماہ ای ڈی او ہیلتھ کے دفتر کے چکر لگانے پڑتے تھے لیکن اس کے باوجود یہ لائسنس جاری نہیں ہوتے تھے حکومت نے اس پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طورپر یہ اختیارات چیف ڈرگ کنٹرولر کو دے دیئے ہیں، گزشتہ روز عدالت میں زیرسماعت ایک کیس میں مذکورہ نوٹیفکیشن کی کاپی بھی پیش کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر