ہائیکورٹ بار کا وزیراعظم کے استعفیٰ کا معاملہ موخر کرنے کا فیصلہ

ہائیکورٹ بار کا وزیراعظم کے استعفیٰ کا معاملہ موخر کرنے کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وکلا ء تنظیموں نے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے استعفیٰ کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کا معاملہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد تک موخر کردیا۔ وکلا ء راہنماؤں نے وزیر اعظم اور ورزا کی جانب سے جے آئی ٹی پر تنقید کی بھی بھرپور مذمت کی ہے ،لاہور ہائیکورٹ بار میں نیشنل ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ کے صدرعارف چودھری نے وکلاء راہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم جے آئی ٹی کو آزادانہ کام کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کی بجائے اس کا مذاق بنا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر