لاء افسروں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

لاء افسروں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے باوجود ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لاء افسروں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا جس کے باعث افسران مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ پنجاب کے لاء افسروں کی تنخواہیں سندھ کے لاء افسروں کے برابر کر دی جائیں جس پر وزیر اعلیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ 18 لاکھ روپے جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی 5لاکھ60ہزار اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی تنخواہ 3 لاکھ 20 ہزار تک بڑھانے کی منظوری دی ،جسے ایک ماہ گزر چکا ہے۔

مزید : صفحہ آخر