اے ٹی سی سے قتل و دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد 10ملزم بری

اے ٹی سی سے قتل و دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد 10ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج چودھری محمد الیاس نے مرید کے ضلع شیخوپورہ میں قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ سے پاکستان عوامی ورکرپارٹی کے راہنما غلام دستگیر محمود،چودھری صفدر سندھو، عبدالکریم کیرالہ اور ملک حیات سمیت 10ملزموں کو بری کردیا۔ان کے خلاف 16مئی 2012ء میں سہگل فارمز کے مزارعین کی حمایت پر عارف نامی راہگیر کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ملزموں کی طرف سے پرویز عنایت ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیا ر کیا کہ راہگیر کو شاہد نیاز ڈی ایس پی ،تھانہ صدر مریدکے کے ایس ایچ او شوکت اور اے ایس آئی ایوب نے قتل کیا تھا ۔اس بابت مقتول کے بھائی نے استغاثہ بھی دائر کیا تھا ۔استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد فاضل جج نے اس مقدمہ میں ملوث تمام ملزم بری کردیئے ۔

مزید : صفحہ آخر