تعیناتیوں کے منتظر 36سینئر پراسکیوٹرز کی ترقیاں خطرے میں

تعیناتیوں کے منتظر 36سینئر پراسکیوٹرز کی ترقیاں خطرے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) تعیناتیوں کے منتظر 36سینئر پراسکیوٹرز کی ترقیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ 2ماہ میں تعیناتی ہونے پر پروموشن نوٹیفکیشن غیر مؤثر ہو جا ئے گا۔ محکمہ پراسیکیویشن کے 40سینئر پراسیکیوٹرز کو 27اکتوبر 2016ء کو گریڈ 19میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والے پراسیکیوٹرز میں سے حکومت کے پسندیدہ 4 پراسیکیوٹرز ملک اظہر ،محمد سلطان ،شاہد علیم اور محمد آصف انجم کو نئی تعیناتیاں مل گئیں۔ باقی 36پراسیکیوٹرز 8ماہ سے نئی تعیناتیوں کے منتظر ہیں۔ فائل دوماہ سے وزیراعلیٰ کے دفتر میں موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اگر 2ماہ میں تعیناتی نہ ہوئی تو ان افسران کی گریڈ 19میں ترقی غیر مؤثر ہو جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -