ممکنہ سیلاب،نشتر میں کنٹرول روم قائم،6ایمبولینسیں، 28بستر مختص
ملتان(وقائع نگار)نشتر انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کرکے28بستر اور6ایمبولینسیں مختص کردی ہیں۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مصطفےٰ کمال پاشا نے گزشتہ روز(ہفتہ)ان اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف ہدایات بھی جاری کیں(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ہیں۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن ڈاکٹر رفیق اختر ودیگر بھی ہمراہ تھے۔وائس چانسلر نے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔وہاں انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے۔چھ اضلاع لودھراں،وہاڑی،خانیوال ،مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی کان،لیہ کو منسلک کیا جائے۔متعلقہ اضلا کے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ کے نمبر بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں ایمبولینس میں ایمرجنسی میڈیسن کٹ بھی رکھوا دی گئی ہے ایمرجنسی وارڈ میں28بسترے سیلاب متاثرین کیلئے مختص کروا دئیے گئے ہیں اور ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں بھی لگوا دیں گئیں ہیں جبکہ فائنل ائیر کے طلبا و طالبات جنہوں نے ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ کی ٹریننگ کررکھی ہے وہ ڈاکٹر کی معاونت کریں گے ہسپتال میں سانپ اور کتے کاٹنے کی ویکسین بھی وافر مقدار میں مہیا کردی گئی ہے۔