پانامہ پیپرز پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول کرنا چاہیے،مولانا محمدخان شیرانی

پانامہ پیپرز پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول کرنا چاہیے،مولانا محمدخان ...

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)اسلامی دنیا کے سنگین مسائل اور ملکی سیاسی صورتحال پر لاہو رمیں منعقدہ پارٹی اجلاس میں غورخوض ہوگا جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سپر یم کورٹ کا پانامہ پیپرز پر فیصلہ سب کو قبول کرنا چاہیے غیرجمہوری قوتوں کو غیر آئینی طریقے سے حکومت تبدیل نہیں کرنے دینگے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے لرزہ خیز مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں کشمیری حریت پسند برہان وانی شہید نے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی جمعیت علماء اسلام قومی الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے ضلعی صدر عبدالسلام ناصر کی رہائش گاہ پر ان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی کے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالمالک کاکڑ ،سابق صوبائی وزیر مولانا فیض اللہ ،مولانا عبدالرحیم ،مولانا عبدالعزیز ،میجر محمد دین ،مولانا عبداللہ ،حاجی محمد طاہر،مولانا روزالدین ،مولانا منظور ،مولانا سادہ دین،احسان اللہ بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر