اسمبلیوں میں بیٹھے ڈاکو ملک کو لوٹ رہے ہیں، جمشید دستی

اسمبلیوں میں بیٹھے ڈاکو ملک کو لوٹ رہے ہیں، جمشید دستی

احمد پور شرقیہ، اوچ شریف، مظفر گڑھ(کورٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) وطن عزیز پاکستان لیٹروں کے ہاتھوں میں پہنچ چکا ہے،آئین و قانون کی بالا دستی اور پاسداری کو پامال کیا جارہاہے،جنوبی پنجاب میں ترقی کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ہیں ،ن خیالات کا اظہار ’’عوامی راج پارٹی ‘‘ کے صدر ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے بار ایسوسی ایشن احمد پورشرقیہ میں وکلاء اور عمائد ین شہر سے خطاب کے دوران کیا،پارٹی کے جنرل سیکریٹری رانا محبوب صدر بار ایسوسی ایشن نذر حسین اسلم موہل ،سرائیکی پارٹی ک رہنما محمد اکبر انصاری اور عوامی راج پارٹی کے دیگر عہدیدار اور کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے جمشید دستی نے اس موقع پر کہا کہ اسمبلیوں میں 70سے 80فیصد ڈاکو اور لیٹرے بیٹھے ہیں جو ملک کو اپنی جاگیر سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حصے کے فنڈز بھی لاہور کی سٹرکوں ، اورنج اور میٹرو ٹرینوں اور حکومت کے اللے تللوں اور شاہ خر چیوں پر خرچ کیے جارہے ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ 23لاکھ روپے روزانہ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ ہے،کیایہ براہ راست عوام اور قومی خزانے پر بوجھ نہیں ہے؟انہوں نے کہا کہ میڈیا اور وکلاء کے بغیر ملکی سیاست ادھوری ہے،بار ایسوسی ایشن میں خطاب کے بعد انہوں نے سانحہ احمد پورشرقیہ کے شہدا ء کے لواحقین سے ان کے گھر پہنچ کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ،احمدپورشرقیہ پہنچے پرعہدیداروں نے کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ،اس موقع پر فیکٹری اونر سیٹھ شوکت علی کے بچوں نے گل دستے پیش کئے ۔ اسمبلی جمشید دستی کی اوچ شریف میں میڈیا سے گفتگو ،رہائی کے بعد آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی رہائی کے بعد رہنما تحریک انصاف وصدر سول سوسائٹی زبیر خان نیازی کی دعوت پر اوچ شریف پہنچے جہاں قومی شاہراہ پل موہانہ والی اور الشمس چوک اوچ شریف پر زبیر خان نیازی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ انہوں نے کہا سانحہ احمد پور شرقیہ افسوس ناک واقعہ ہے برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں ہیں ۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احم دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ نے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے تین پروفیسروں کے حادثہ میں جا بحق ہو نے پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک ٹریفک کے حادثات کی شرح میں اضافہ باعث تشویش ہے اور اس کے لیے حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ۔دریں اثنا انہوں نے پاکستان سرائیکی ڈیموکریٹک پارٹی کے یوم تاسیس پر چیئر مین رانا فراز نون اور سیکرٹری جنرل عنایت اللہ مشرقی سمیت SDPکے عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر