نواز شریف امریکہ کے ایجنٹ جے آئی ٹی پر تنقید بلاجواز

نواز شریف امریکہ کے ایجنٹ جے آئی ٹی پر تنقید بلاجواز

چوک اعظم (نامہ نگار)لٹیرے حکمرانوں کا پہلی بار احتساب ہورہا ہے نواز شریف امریکہ کا ایجنہے اداروں میں بیٹھے افراد کو پیسوں کے ذریعے خریدنا شریف برادران کا پرانا وطیر ہ ہے جب جے آئی ٹی میں افراد کو خریدانہ جاسکا تو ان پر تنقید شروع کردی قطر اور سعودی عرب کی ثالثی باضمیرمسلم ممالک ہی کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء پاکستان نورانی کے سربراہ ڈاکٹرابو الخیر محمد زبیر نے گزشتہ روز پریس کلب چوک اعظم میں میٹ دی پریس میں کیا انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ ایک تاریخی فیصلہ دینے جارہی ہے جس کے اثرات ملکی سیاست پرا ثر اندازہوں گے ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں گزشتہ چار برسوں سے وزیر خارجہ ہی نہیں ہیں ہمارے حکمران ازلی دشمن بھارت کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں جبکہ خارجی محاذ پر ہندوستان ایک منظم طریقے سے ہمیں تنہا کرتا جارہا ہے جمشید دستی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ریاستی پولیس گردی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ، اس موقع پر سید صفدر شاہ ،میاں عبدالسلام قریشی ،علامہ اشرف مظہری ،علامہ بنیامین ،عبدالرحیم نورانی ،محمد عثمان نورانی کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کیثر تعدادموجود تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر