سندھ میں ملازمتوں سے برطرفی کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں ملازمتوں سے برطرفی کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں سے برطرفی کا پرویز مشرف دور کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے آر ایس او 2000ء ختم کرنے کے لئے محکمہ قانون کو خط لکھ دیا۔سابق صدر و آرمی چیف جنرل( ر) پرویز مشرف کے دور کے قانون کے تحت کسی بھی ملازم کا موقف سنے بغیر اسے ملازمت سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

مطابق سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں سے برطرفی کے حوالے سے قانون سازی کا امکان ہے۔پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آر ایس او 2000ء قانون پہلے ختم کیا جاچکا ہے،وفاق اس قانون کو 2010 ء میں جبکہ تینوں صوبوں نے 2011ء میں یہ قانون ختم کردیا تھا۔

سندھ

مزید : ملتان صفحہ آخر