دیوان چاولی عرف بابا شیرؒ کا عرس کل سے وہاڑی میں شروع

دیوان چاولی عرف بابا شیرؒ کا عرس کل سے وہاڑی میں شروع

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)برصغیر کے معروف روحانی پیشوا و بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ ؒ المعروف بابا حاجی شیر ؒ کا سالانہ عُرس کل 9جولائی سے شروع ہو گا اور اختتامی تقریبات 11جولائی کو منعقد ہونگی ، عُرس کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے عرُ س کے سلسلہ میں قصبہ دیوان صاحب میں تیاریاں عروج پر ہیں اور زائرین کی جوق در جوق آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔عرس کے آخری روز 11جولائی بروز منگل ضلع وہاڑی میں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے تاہم تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی امتحانات پر اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ بز ر گان دین نے اپنے مثالی عمل و کر دار سے دین اسلام کی آبیاری کر تے ہو ئے لاکھوں لو گوں کو مشر ف بہ اسلام کیا ان بز ر گان دین کی بد ولت اسلام کی حقیقی روح کے مطا بق امن اتحا دو یگا نگت ، بھائی چارے اور فر وغ رواداری کا پیغام پو ری دنیا کے اند ر پھیلا یہی وجہ ان کے مزارات ہمہ وقت مخلو ق خد ا کی تو جہ کا محور و مر کز ہیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میا ں ثاقب خو رشید ، ڈی پی او عمر سعید ملک کے ہمراہ بر صغیر پا ک و ہند کے روحانی بز رگ حضرات با با دیو ان چا ولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر کے سا لا نہ عر س مبا رک کے ا نتظا م و انصر ام کے جائزہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی آر خضر حیات، اسسٹنٹ کمشنر بو رے والا خضرحیات بھٹی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر ما نی ، ایڈ منسٹر اوقا ف طا ہر احمد ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، ڈی ایس پی بو رے والا محمد طا ہر، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ند یم مجتبی ، انسپکٹر سیکیو رٹی رانا ثا قب نذیر، ایکسین میپکوبوریوالا ساجد حسین گو ندل اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تمام افسران کو ہد ایت کی کہ وہ عر س کی تقر یبات کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں کو فر249 شناسی اور دیانت داری سے انجام دیں اور زائرین کے لیے تمام ممکنہ سہو لیات کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنرنے چیف آفیسر بو رے والا کو صفا ئی کے بہتر ین انتظا مات کے ساتھ پینے کے صاف پا نی کی دستیابی کو یقینی بنا نے کی ہد ایت کی انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہد ایت کی کہ فرسٹ ایڈ کے سہو لت کے ساتھ زائرین کے علاج معالجہ کے لیے موجود رہیں جبکہ ریسکیو 1122کی ایمبو لینسز اور ان کی ٹیمیں بھی تعاون کے لیے مو جو د رہیں گی محکمہ سو شل ویلفیئر کے طر ف سے لاسٹ اینڈ فا ؤنڈ سنٹر قا ئم کیا جا ئے گا تا کہ گمشد ہ افراد اور بچوں کو انکے ورثاء کے حوالہ کیا جا سکے اجلاس میں میپکو کو پا بند کیا گیا کہ عر س کے دوران لو ڈ شیڈ نگ سے اجتناب کیا جائے عر س کے دوران محکمہ شہر ی دفاع کا بم ڈسپو زل سکو اڈ دربار اور اطر اف کی سکر یننگ کے لیے مو جو د رہے گا اور ان کے رضا کار زائر ین کی مد د کے لیے مو جو د ہوں گے ڈی پی او عمر سعید ملک نے اجلاس کو بتا یا کہ مو جودہ ملکی صورتحال پیش نظر اور کسی بھی نا گہا نی صو رتحال سے نمٹنے کے لیے عر س مبارک کے لیے سیکیو رٹی پلان تر تیب دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر