حکمران جتنی مرضی چیخیں مار لیں ، حساب تو دینا ہی پڑے گا ،اپوزیشن جماعتیں

حکمران جتنی مرضی چیخیں مار لیں ، حساب تو دینا ہی پڑے گا ،اپوزیشن جماعتیں

لاہور(شہزاد ملک) اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی جانب سے بزدلو سامنے آؤ کا مقابلہ کرنے کے بیان پر اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اب حساب دینا ہی پڑے گا جتنی مرضی چیخیں مار لیں ان کی جان نہیں چھوٹے گی اور کل وزیراعظم نوازشریف اور ان (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کے خاندان کا سب کچا چٹھا کھل کر عوام کے سامنے آجائے گا۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تنقید کرنے والے حکومتی وزراء اپنا ہی کیس خراب کررہے ہیں جبکہ جے آئی ٹی ان کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے اپنا فیصلہ آگے بھجوانے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف جلد ہی ماضی کا حصہ بننے والے ہیں ۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی بھگتنے والوں کو اب جیل کی ہوا کھانے کی تیاریاں کرنی شروع کردینی چاہئے عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں عوام باشعور ہو چکے ہیں اب لٹیروں کو فرار کا راستہ نہیں ملے گا،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکمران خاندان سپریم کورٹ کو تنقید کو نشانہ بنا کر اس کو متنازعہ بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلا رہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر