ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا اعزاز،بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے ماحولیاتی سائنس میں پی ایچ ڈی کرلی

ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا اعزاز،بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نما ئندہ پاکستان)ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے محمد وکیل رانا نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے ماحولیاتی سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے، پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

ساتھ ساتھ انہیں ایکسیلنٹ گریجوایٹ ایوارڈ اور آوٹ سٹینڈنگ سٹوڈنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ محمد وکیل کا کہنا ہے انہوں نے محض اڑھائی سال کے عرصے میں ہوائی آلودگی کو ماپنے کے حوالے سے ایکولاجیکل نیٹورک اینالسزکا فریم ورک بنایا ہے اور اسی حوالے سے انکے دس تحقیقاتی مقالے نامور ریسرچ جنرلزمیں شائع ہوچکے ہیں جبکہ مزید چھ تحقیقاتی مقالے جمع کرواچکے ہیں۔انکا مزیدکہنا تھا کہ اسی تحقیق اور دیگر بین الاقوامی طلبا کی کارکردگی کو جانچنے کے بعد انہیں مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ محمد وکیل نے اس کامیابی کو انکے سپروائزر کی محنت، والدین اور دوستوں کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ محمد وکیل معروف ریاضی دان اور عالمی شہرت یافتہ پروفیسر تصور حیات کے چھوٹے بھائی ہیں جبکہ انکا آبائی علاقہ جیمس آباد ہے۔