پولیس کا مقصدعوام کے جان ومال کی حفاظت ہے،سی پی او

پولیس کا مقصدعوام کے جان ومال کی حفاظت ہے،سی پی او

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے حسبِ معمول اپنے دفتر کے سامنے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن جواد طارق بھی موقع پر موجود تھے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان عوام کے مسائل سننے کے بعد سائلین کے متعلقہ تھانہ کے ڈی ایس پی یا ایس ایچ او کو فون کر کے سائل کے مسئلہ کو فوری میرٹ پر حل کرنے کی ہدایات دیتے ہیں اور سائل کی بھی ڈی ایس پی اور ایس (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

ایچ او سے بات کروا کر مسئلہ سنواتے ہیں۔سی پی او ملتان نے اپنے دفتر کے سامنے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کو بھی ہدایت کرتے ہیں کہ اگر کوئی بھی پولیس آفیسر آپ کے مسئلہ کو حل کرنے میں کوتاہی برتے یا کسی قسم کی کوئی نا جائز ڈیمانڈ کرے تو موبائل نمبر 0337-3151516 پر مجھے اطلاع دیں۔ سی پی او ملتان نے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقادکا مقصد عوام الناس کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے اور پولیس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔ ہمارا نصب العین عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا اور عوام دوست سسٹم کے تحت کام کرنا ہے ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے ہمراہ تھانہ سیتل ماڑی میں شہریوں کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن جواد طارق ،ایس پی گلگشت شازیہ سرور ،اے ایس پی نیو ملتان شہزادہ عمر بابر ،،ایس پی یو ٹی ڈاکٹر رضا تنویر اورایس ایچ اوسیتل ماڑی انسپکٹر طاہر اعجاز بھی موجود تھے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے عوام کے مسائل سنے اورانکے فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔سی پی او ملتان نے تھانہ سیتل ماڑی کے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان اور متعلقہ تفتیشی افسران کو فرداً فرداً بلا کر انکے مقدمات کی جلد از جلد حقائق پر یکسوئی کے احکامات جاری کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر