سانحہ ہیڈ محمد والا کے متاثرین کو معاوضہ دلانے کیلئے پی ٹی آئی کوٹ ادو کا احتجاجی مظاہرہ
چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی تحصیل کوٹ ادو کے صدر عبدالرزاق خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی چوک سرور شہید کے کارکنوں نے ویگن حادثہ ہیڈ محمد والا کے متاثرین (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
کے لیے مالی مدد کا اعلان نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی احتجاج کرنے والوں کا موقف تھا کہ 2جولائی کو ہونے والے حادثے کے متاثرین کے لیے پنجاب حکومت نے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر پی ٹی آئی عبدالرزاق خان ایڈوکیٹ نے پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر ہیڈ محمد والاویگن حادثہ میں جھلس کر جانبحق ہونے والی بچیوں کے ورثاء کے لیے معاوضے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کی طرح ہیڈ محمد والا حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے بھی معاوضے کا اعلان کرے احتجاجی مظاہر ہ میں نوید یوسیفی ،رضوان ارشد ،فوجی ملک وقاص ،محمد عمران ڈھلوں ،چوہدری عبدالرؤف سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔