سی پیک، ترقیاتی کام کے دوران زخمی ہونے والا چینی انجینئر دم توڑ گیا
ایبٹ آباد(آئی این پی)سی پیک ترقیاتی کام کے دوران زخمی ہونے والا چینی انجینئر ہفتہ کو دم توڑ گیا ‘ حادثہ موٹر وے سیکشن ٹو پر پیش آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کے جاری ترقیاتی کام کے دوران زخمی ہونے والا انجینئر دم توڑ گیا۔ چینی انجینئر ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا۔ حادثہ موٹر وے سیکشن ٹو پر پیش آیا تھا جس کے بعد چینی انجینئر کو ایوب میڈیکل کمپلیکس داخل کروا دیا گیا تھا تاہم ہفتہ کو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔