لڈن، بچہ گھر میں بنی کھوئی میں گرکر جاں بحق، کونسلر کیخلاف احتجاج

لڈن، بچہ گھر میں بنی کھوئی میں گرکر جاں بحق، کونسلر کیخلاف احتجاج

لڈن(نامہ نگار)4سالہ بچہ گھر میں بنی کھو ئی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ کا مقا می کو نسلر کے خلاف احتجاج، پہلے پانی سرکاری کھال سے گزرتا تھا ،کو نسلر نے غیر قا نو نی بند کر دیا جس کی وجہ سے گھر میں کھوئی بنا نی پڑی بچے کے والد نیاز حسین کا بیان تفصیل کے مطا بق لڈن کے نوا حی علا قہ دربار با با فدا حسین شاہ کا رہائشی نیاز حسین کا بیٹا حسن گھر میں بنی ہوئی کھوئی میں گر کر جاں بحق ہو گیا اہل علا قہ نے احتجاج کرتے ہوئے بورے والا روڈ بلاک کر دیا اہل علاقہ اور بچے کے والد نیاز حسین نے صحا فیوں کو بیان دیا کہ پورے علاقہ میں ایک سرکاری کھال تمام علاقے والے اپنے گھر میں استعمال ہو نے والا پانی اسی کھال سے نکاس کرتے تھے کچھ عرصہ پہلے کونسلر عثمان دولتانہ نے سرکا ری کھال بند کر دیا جس کے خلاف ہم نے عدالت اور ضلعی انتظامیہ کو بھی درخواست دے رکھی ہے سرکاری کھال بند ہو نے کی وجہ سے پانی کی نکا سی نہیں ہو تی تھی جس پر ہم نے پا نی کی نکا سی کے لیے گھر میں کھو ئی بنا رکھی تھی اگر کو نسلر سرکاری کھال بند نہ کرتا تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا اہل علاقہ نیاز حسین،محمد دین،مظہر حسین،فیض حسین،اللہ رکھا و دیگر نے آئی جی پنجاب،آرپی او ملتان،ڈی پی او وہا ڑی اور ڈی سی او وہا ڑی سے کا روا ئی کا مطالبہ کیا ہے جب اس با رے میں کونسلر عثمان سے رابطہ کر نے کی کوشش کی تو ان کا نمبر بند جا رہا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر