ٹانک ،عام انتخابات کی آمد ،سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں شروع

ٹانک ،عام انتخابات کی آمد ،سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں شروع

ٹانک (نمائندہ خصوصی)جنرل الیکشن کی آمد ، سیاسی گرو ایک بار پھر میدان میں ،شمولیتی پروگراموں کا سلسلہ شروع ، بڑی وکٹیں گرنے لگیں ، جمعیت کے ہوم گراؤنڈ پر پاؤں اکھڑنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علما ء اسلام کے اہم رہنما مولوی اشرف اور عمر خطاب بیٹنی پارٹی سے مستعفی ہوکر سابق ایم پی اے غلام قادر بیٹنی گروپ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیاگزشتہ روز ڈبرہ میں غلام قادر خان بیٹنی گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے مولوی اشرف اور عمر خطاب بیٹنی کے اعزاز میں ڈبرہ کے مقام پر شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت سابق ایم پی اے غلام قادر خان بیٹنی گروپ میں شمولیت اختیار کی جمعیت کے اہم رہنماؤں کی قادر بیٹنی گروپ میں شمولیت سے انے والے الیکشن میں جمعیت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے کیونکہ عمرخطاب بیٹنی اور مولوی اشرف کا شمارضلع ٹانک میں جمعیت کے اہم ، مرکزی اور کافی ووٹ بینک رکھنے والے رہنماؤں میں ہوتاہے جبکہ انکی شمولیت سے جمعیت کے اعلیٰ قائدین اور ضلعی کابینہ سرجوڑ کر بیٹھ گئی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول