ناصر شاہ کی مقامی اسپتال میں جام ساقی کی عیادت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ہفتہ کو مقامی اسپتال پیپلزپارٹی کے رہنما جام ساقی کی عیادت کی اور انہیں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے جام ساقی کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔