کراچی ،انٹیریئر پاکستان نمائش کا دوسرا کامیاب دن

کراچی ،انٹیریئر پاکستان نمائش کا دوسرا کامیاب دن

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی ایکسپو میں انٹیریئر پاکستان نمائش کا دوسران دن لوگوں نے دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔ عوام نے پاکستان میں بننے والے فرنیچر کو بہت سراہا اور جدید ڈیزائن اور مختلف اقسام کی ورائٹی کو پسند کیا۔ کراچی ڈپٹی میئر ارشد وھرا نے انٹیریئر پاکستان نمائش کا دورہ کیا۔ مختلف اسٹال پر پاکستانی مصنوعات بنانے والے ادارے کے منیجمنٹ سے پروڈکٹ کی تفصیلات جانی اور پاکستان فرنیچر مینوفیکچر سے تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے CEO میاں کاشف اشفاق نے ڈپٹی میئر ارشد وھرا کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور میاں کاشف اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹ عوام کی سہولت کے لیے ہوتے رہنے چاہیے تاکہ لوگوں کیلئے مختلف پروڈکٹ ایک ہی جگہ مہیا کرنا ایک اچھا قدم ہے۔ ہمارا ادارہ پچھلے سات سال سے نمائش منعقد کروارہا ہے اور آئندہ بھی نمائش کو اور بہتر طریقے سے کرتے رہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر