وزیر اعلیٰ کا ٹریفک حادثے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے 3پروفیسرزکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس

وزیر اعلیٰ کا ٹریفک حادثے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے 3پروفیسرزکے جاں ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج، ملتان کے 3پروفیسرزکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔وزیراعلی نے جاں بحق ہونے والے پروفیسرزکے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے پروفیسرکو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلی نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اظہارافسوس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر