صوبائی مشیر شمیم ممتاز کی عبدالستار ایدھی کی قبر پر حاضری

صوبائی مشیر شمیم ممتاز کی عبدالستار ایدھی کی قبر پر حاضری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر, وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ایدھی ولیج میں ان کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی. اس موقع پر صوبائی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے عبدالستار ایدھی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب ہمارے قومی ہیرو ہیں جس نے سخت مشکلات کے باوجود آخری سانس تک انسانیت کی خدمت کا علم تھامے رکھا. انہوں نے ہمیشہ امن, بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا. انہوں نے اپنے عمل سے پاکستان کانام پوری دنیا میں روشن کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر