حویلیاں ،موبائل شاپ میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

حویلیاں ،موبائل شاپ میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

حویلیاں(نامہ نگار) عثمان بازار حویلیاں میں موبائل شاپ پر اچانک آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا نقصان حسب معمول فائیر برگیڈ حویلیاں کی گاڑی بروقت نہ پہنچ سکی اگر مقامی لوگ موقع پر آگ پر قابو پانے کے لئے کوشش نہ کرتے تو پوری دکان جلنے کا خدشہ تھا(تنویر احمد) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حویلیاں عثمان بازار میں قائم تنویر موبائل شاپ کے مالک نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ نماز ظہر کے لئے مسجد گئے ہوئے تھے کہ واپسی پر جب دوکان پہنچا تو دیکھا کہ دوکان کے اندر سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں فورا فائیر برگیڈ حویلیاں سے رابطہ کیا اور جوں ہی میری دوکان سے منسلک دوکانداروں نے یہ منظر دیکھا تو آگ بھجانے کے لئے کوششیں شروع کر دی اور تقریبا ان کی کوشش کرنے کے بعد جلد ہی آگ بجھ گئی لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آگ بجھنے کے کافی دیر بعد فائیر برگیڈ پہنچی انھوں نے بتایا کہ کہ آگ لگنے کے سبب ان کا ہزاروں روپوں کا نقصان ہوا ہے ان نے آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فائیر برگیڈ عملے کا قبلہ درست کیا جائے اور ان کے ہونے والے نقصان پر ان کی مالی امداد کی جائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر