ارجنیٹینا کی عجیب وغریب سیلفی کی شوقین پالتوچھپکلی

ارجنیٹینا کی عجیب وغریب سیلفی کی شوقین پالتوچھپکلی

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)ارجنٹینیا کی ایک عجیب و غریب مگر پالتو چھپکلی مگ گائیور سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔یہ ٹیگو قسم کی چھپکلی دنیا بھر میں بڑے شوق سے پالی جاتی ہے۔ اس چھپکلی کو مک گائیوور کا نام دیا گیا ہے اور اس کی عمر اس وقت چار سال ہے۔ مگ گائیور کے یوٹیوب پر 44 ہزار فالوور ہیں جبکہ اس کا لنکڈ ان پیج بھی بنا ہوا ہے۔ مک گائیور کی سینکڑوں تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کی جا چکی ہیں اور اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس کے فین اور فالوور بن چکے ہیں۔ اس چھپکلی کی خاص بات یہ ہے کہ جب اسے گلے لگایا جائے تو یہ بہت خوش ہوتی ہے۔اس چھپلی کے مالک اسکاٹ کا کہنا ہے کہ جو بھی اسے ایک مرتبہ دیکھ لے وہ مک گائیوور سے محبت کرنے لگتا ہے۔ اس کے نرم پیر فوم کی مانند ہیں اور یہ خوشی خوشی سے ہر ایک سے گلے ملتی ہے۔

پالتوچھپکلی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر