جمرود ،ملاگوری کے علاقہ لوڑہ مینہ میں پانی کی شدید قلت ،عوام سراپا احتجاج

جمرود ،ملاگوری کے علاقہ لوڑہ مینہ میں پانی کی شدید قلت ،عوام سراپا احتجاج

جمرود ( نمائندہ خصوصی) جمرود کے سب تحصیل ملاگوری کے پہاڑی علاقے لوڑہ مینہ میں پانی کی قلت کے خلاف مرد و خواتین سڑکوں پر نکل ائے ذمہ دروں کے خلاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق جمرود کے سب تحصیل ملاگوری کے پہاڑی علاقے لوڑہ مینہ میں پانی کی قلت کے خلاف مرد و خواتین سڑکوں پر نکل ائے ملاگوری شلمان شاہراہ احتجاج بند ذمہ دروں کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کے مطابق جمرود کے سب تحصیل جمرود کے سب تحصیل ملاگوری کے دور افتادہ علاقے لوڑہ مینہ میں پانی کی قلت پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے خواتین دور دراز علاقوں میں واقع کنوؤں سے جبکہ مرد دوردراز پہاڑوں میں واقع قدرتی چشموں سے گاڑیوں میں پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی قبائل کے مطابق پندرہ ہزار آبادی والے علاقے میں پانی جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے سے مسجدوں ،گھروں اور سرکاری دفاتر میں مقامی افرا د و سرکاری اہلکاروں کو معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا ہیں ۔ملاگوری قبائل کے مطابق سابق گورنر خیبر پختون خوا فضل حق کے دور میں ورسک دریا کابل سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے تعاون سے پانی کا ایک بڑا منصوبہ مکمل کیا تھا تاہم گزشتہ کئی ماہ سے اس منصوبے کے مشینری خراب ہوچکی ہے مرمت کرنے سے متعلقہ محکمہ مکمل ناکام ہوچکا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل افریدی نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے تعاون سے اسی لاکھ لاگت سے گریوٹی منصوبہ بھی شروع کیا گیا تاہم اس منصوبہ پر تعمیراتی کام سرد خانے کی نظر ہوگئی ہے اور کئی مہینے سے تعمیراتی کام نہیں ہوا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر