بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کے جنید اکبر اور مشیر شکیل کی ناقص کارکردگی

بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کے جنید اکبر اور مشیر شکیل کی ناقص کارکردگی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان اوروزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اوراے این پی کے امیدواروں کے لئے راہ ہمو ارہوگئی پاکستان پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتی تقریبات کاسلسلہ شروع ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیرخزانہ ہمایون خان نے پی پی پی اوراے این پی کے مخلوط دورحکومت میں مالاکنڈمیں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے ہیں گزشتہ الیکشن میں صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈ کے عوام بھی پی ٹی ائی کے تبدیلی کے جھوٹے دعوؤں میں اکرقومی اسمبلی اورصوبائی ا سمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوووٹ یکربھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔مگرچارسالوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کی ۔جبکہ دوسری طرف بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے واضح اکثریت کے باوجود مالاکنڈکے ممبران اسمبلی نے ضلعی نظامت پیپلزپارٹی اورتحصیل نظامت جماعت اسلامی کو تحفے میں دیدی گئی جبکہ اس سے قبل تحریک انصاف کے خاتوں رکن صوبائی اسمبلی نگیہ خان سے ڈیڈک کمیٹی کے چئیرمین شپ لیکر پی پی پی کے ممبرصوبائی اسمبلی سیدمحمدعلی شاہ باچا کودیاگیا۔جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔کیونکہ مالاکنڈکے ممبران اسمبلی کسی دوسرے کارکن کواگے جانے کاموقع نہیں دیتے ۔ائندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے متوقع امیدارصوبائی صدرمحمدہمایوں خان اورعوامی نیشنل پارٹی کے امیدواراعجازعلی خان سمیت دیگرپارٹیوں کے لئے راہ ہموارہوگی اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوبری طرح شکست کاسامنا ہوگا۔کیونکہ مالاکنڈمیں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے اورکرپشن اورلوٹ مارکاسلسلہ عروج پرہے جس کی زندہ مثال محکمہ سی اینڈڈبلیومیں بغیرمیرٹ بھرتیاں ایم اینڈارکے فنڈزمیں خرد برد اورمحکمہ صحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن اوراربوں روپے کے خرچ ہونے کے باوجود میٹر ک کے امتحانان میں سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی کامنہ بولتاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر