پی ٹی آئی کرپشن ،نا انصافی ،بد عنوانی اور ظلم اور کیخلاف کمر بستہ ہے :محب اللہ خان

پی ٹی آئی کرپشن ،نا انصافی ،بد عنوانی اور ظلم اور کیخلاف کمر بستہ ہے :محب ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و ماہی پروری محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں مصروف عمل ہے اور تمام سرکاری اداروں کو عوام کی تابع بنا دیا ہے جس کی بدولت عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں اور ان اقدامات کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور دوسرے سیاسی پارٹیوں کے کارکن آئے روز پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گالوچ سوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے اہم کارکنان جن میں گل محمد ، محمد خان ، بخت جان ، محمد سعید خان ، سید علی شاہ ، پیرزاوہ ، حیدر علی اور عمر زادہ شامل تھے اپنے اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت پورے محلہ غریب آباد میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔نئے شامل ہونے والوں نے پی ٹی آئی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مخلص قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کی بدولت ہم نے اس میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں واحد تحریک انصاف کی جماعت ہے جو کرپشن ، ناانصافی ، بدعنوانی اور ظلم کے خلاف کمربستہ ہے اور ان کے خاتمے کے لئے ایک مشنری جذبے کے تحت اقدامات اٹھا ر ہی ہے ۔محب اﷲ خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین اس خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوکیونکہ عوام ان نام نہاد سیاستدانوں کے مکروہ چہروں سے پوری طرح آگاہیں اور ان کے دل فریب نعروں میں آنے والے نہیں اور یہ یاد رکھیں کہ آنے والے الیکشن میں ناکامی ان کی مقدر بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے درباری جان لیں اور ہماری مثبت ترقیاتی منصوبوں پر نظر ڈالیں اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں ان کو خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی ترقیاتی کام اور تبدیلی نظر آجائے گی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ملاکنڈ رجن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا ، ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ، عزیز الرحمان ، ضلع ممبر حبیب اللہ خان ، اکبر حسین ، تحصیل ممبر فضل ربی کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر