مکران کوسٹر ہائی وے پرمسافر کوچ کے الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے

09 جولائی 2017 (11:18)

حب (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حب کے قریب مکران کوسٹر ہائی وے پرگوادرسے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں