قطری شہزادے کے خط کی قانونی حیثیت نہیں ،خط کو درست مان لیں تو ہر کالے دھن والا کسی کا خط لے آئے گا :خورشید شاہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ قطری شہزادہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے کترارہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ خط کو درست مان لیں تو ہر کا لے دھن والا کسی کا خط لے آئے گا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر ماضی دہرانا چاہتی ہے ،صاف نظر آرہا ہے ملوث کردار ماحول کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں ،یہ کردار عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے سے باز رہے ،وزیر اعظم ذاتی مفاد کی خاطر جمہوریت کو داﺅ پرنہ لگائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے روش نہ بدلی تو خطر ناک نتائج برآمد ہو ں گے ۔