سیاسی جماعتیں شکایات قانون کے مطابق رجسٹر کروائیں، لوگوں کی بڑی تعداد کا باہر نکلنا باعث اطمینان ہے ، ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید

سیاسی جماعتیں شکایات قانون کے مطابق رجسٹر کروائیں، لوگوں کی بڑی تعداد کا ...
سیاسی جماعتیں شکایات قانون کے مطابق رجسٹر کروائیں، لوگوں کی بڑی تعداد کا باہر نکلنا باعث اطمینان ہے ، ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو شکایات ہیں تو قانون کے مطابق رجسٹر کروائیں ، ہمیں جو کام دیا گیا ہے اسے پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گے،ایک پولنگ سٹیشن پر تلخ الفاظ کے تبادلے اور ہاتھا پائی کو پورے حلقے میں حالات کی خرابی کا تاثر نہیں دینا چاہیے ، لوگوں کی بڑی تعداد کا بغیر پریشر کے باہرنکلنا خوشی کی بات ہے ،رینجر نے صر ف دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیسر گوٹھ پولنگ سٹیشن کے دورہ کہ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاہمیں گزشتہ روز 2بجے پولنگ سامان کی تقسیم سے لیکر انتخاب کے آخری وقت تک کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ملی ہوئی ہے ہم اسے با خوبی نبھائیں گے ۔ صبح دو پارٹیوں کے امیدواروں کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور کچھ لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی لیکن ہم نے اس مسئلے کو ہل کر لیا ہے لیکن اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ 92پولنگ اسٹیشنون میں سے صرف ایک پر ہوا ہے اور اس پر پورے حلقے کا تاثر نہیں دیا جانا چاہیے ، ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کیا ہے اور کیا معاملا ت ہے اس لئے ہر کسی کی تلاشی لینا ہماری مجبور ی ہے ہمارے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی جماعت کو دھاندلی کی شکایت یا مسائل کا سامنا ہے تو قانون موجود ہے اسے قانون کے مطابق حل کروائیں کسی کو کام خراب نہیں کرنے دینگے ۔ ہم نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے کیونکہ ایک کا پاس نائن ایم ایم پسٹل تھا جس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جار ہی ہے جبکہ دوسراشخص ووٹ ڈالنے کے بعد اس کے انگوٹھے پر سیاہی لگی ہوئی تھی جسے بوتھ پر موجود سیکیورٹی کے عملے نے گرفتار کر وا دیا ہے اگر گرفتار شخص کی ذہنی حالت تندرست نہ ہوئی تو رہا کردینگے ۔

مزید : کراچی