ویمن ورلڈکپ,ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 47 رنز سے ہرا دیا

ویمن ورلڈکپ,ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 47 رنز سے ہرا دیا
ویمن ورلڈکپ,ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 47 رنز سے ہرا دیا

  


ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کے 229 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم 48 اوورز میں 182 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے ، میریسا ایگیلیریا 46 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ ڈیندرا ڈوٹن نے 38 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی،۔ سری لنکا کی جانب سے  پراسادانی ویراکوڈی نے 3 جبکہ کپتان اینوکا راناویرا اور ایما کنچانا نے 2،2 شکار کئے، یہی دونوں باولر خواتین سری لنکا کے لئے سب سے مہنگی ثابت ہوئیں جنہوں نے 106 رنز دئیے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ رونالڈینیو سمیت دنیا کے 7 نامور فٹ بالرز کو پاکستان میں نمائشی میچ کھیلنے کیلئے کتنی رقم دی گئی؟ جواب جان کر آپ سانس لینا بھی بھول جائیں گے

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن کھلاڑی مزاحمت نہ کرسکیں۔یکے بعد دیگرے ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی، انیسہ محمد اور  ایفی فلیچر نے لنکن ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے کوئی بھی بلے باز ان کے باولنگ اٹیک کے سامنے ٹک نہ سکی  یوں 48 ویں اوور ہی میں ساری ٹیم 182 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ 

میچ کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت سٹیفنی ٹیلر کر رہی تھیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہائلے میتھیوز، کیشیا نائٹ، شیڈین نیشن، ڈیندرا ڈوٹن، میریسا ایگیلیریا، کائیشونا اے نائٹ، شینل ڈیلی، ایفی فلیچر، اکیرا پیٹرز اور انیسا محمد شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ایک پاکستانی ایسی شرٹ پہن کر فٹ بال میچ دیکھنے آ گیا کہ پوری قوم کی آنکھیں نم ہو گئیں، اس کی شرٹ پر کیا لکھا تھا اور اس نے وہ کیوں پہنی؟ جان کر آپ بھی اسے خراج تحسین پیش کریں گے

سری لنکن ٹیم کی قیادت اینوکا راناویرا کر رہی تھیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیپونی ہنسیکا، ہاسینی پریرا، چماری اتاپتو جیانگنی، شاشی کالا سری وردنے، دیلانی مانودارا، پراسادانی ویراکوڈی، اوشادی راناسنگھے، سریپالی ویراکوڈی، ایما کنچانا اور اودیشیکا پربھودانی شامل تھیں۔

مزید : کھیل