پیپلزپارٹی سرکاری وسائل کے زور پر دھاندلی کر رہی ہے ، عامر خان رہنما ایم کیو ایم پاکستان

پیپلزپارٹی سرکاری وسائل کے زور پر دھاندلی کر رہی ہے ، عامر خان رہنما ایم کیو ...
پیپلزپارٹی سرکاری وسائل کے زور پر دھاندلی کر رہی ہے ، عامر خان رہنما ایم کیو ایم پاکستان

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان نے پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی کے حلقہ 114میں انتخاب دھاندلی کا مورد الزام ٹھہراتے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے دھاندلی کر رہی ہے ، حکومت کی سرپرستی میں مخالفین سے زیادتی کی جارہی ہے،چنیسرگوٹھ اسکول میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ایم کیوایم رکن اسمبلی پرتشدد کیا،پریذائیڈنگ افسرامتیازشاہ دھاندلی کرارہا ہے ۔ وہ چنیسر گوٹھ میں پولنگ سٹیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خاتون ووٹرکو چار دفعہ واپس بھیجا گیاہے اور یہ سلسلہ کئی جگہوں پر جار ی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی مشینری استعمال کر تے ہوئے مخالفین کو روند رہی ہے ، پولیس کا کرداربھی درست نہیں،حکومت کا ساتھ دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن میں لت پت ہے اور ہر جگہ اپنے دھونس اور دھاندلی سے کام چلانا چاہتی ہے اور اب اس حلقے میں بھی پری پول کرپشن کی ہے انہوں نے کہا کہ عدالت نے بھی کہا ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے لیکن لاڑکانہ میں بھی پیپلز پارٹی نے کرپشن کی ہے اور آج عوام پیپلز پارٹی کو شکست ہوگی،سندھ کے شہری باشعور ہیں جو تشدد تو برداشت کر لیتی ہے مگر اپنے ضمیر کا سودا نہیں کر تی ۔

مزید : کراچی