اسکرپٹ لکھنے والے نواز شریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں ، طلال چودھر ی

اسکرپٹ لکھنے والے نواز شریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں ، طلال چودھر ی
اسکرپٹ لکھنے والے نواز شریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں ، طلال چودھر ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھر ی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے لےکرتمام اقدامات متنازع ہیں، پہلے دھرناہوا،پھردھرناٹوہوااوراب دھرناتھری ہونے جارہاہے،ساراپاکستان وزیراعظم بن سکتاہے،عمران تم وزیراعظم نہیں بن سکتے،تم صرف ٹشو پیپر ہو اور اب دوبارہ استعمال ہو جاﺅ گے ، اینٹ کاجواب پتھرسے دینے والے دیکھیں ہم اصل شیرہیں،اسکرپٹ لکھنے وا لے نوازشریف کوہٹاناچاہتے ہیں اور انہیں نے بھٹوکوایک فیصلے سے جان سے ماردیاتھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ عمران اور شیخ رشید اپنی حسرتوں سے تنگ ہیں مگر پاکستانی قوم انہیں کسی طور بھی قبول نہیں کررہی اور اب دوبارہ اسکرپٹ رائٹر کے ہاتھوں استعمال ہو جائیں گے اور خود کو زندہ رکھنے کے لئے یہ لوگ دوبارہ کالعدم تنظیموں کوجمع کریں گے ، ایک تبدیلی والاساراکوڑابنی گالا میں جمع کررہاہے اور تحریک انصاف کوڑے کےساتھ کونسی تبدیلی لائےگی ؟کٹھ پتلیوں کا تماشا جاری ہے اوراسکرپٹ لکھنے والوں نے بھٹوکا قتل کیاجسے تاریخ میں کبھی اچھا نہیں گردانا گیا لیکن اب نوازشریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہرطرف کچرااورگندگی ہے جوکچرانہیں اٹھاسکے وہ دوبارہ حکومت کرنےکاسوچ رہے ہیںانہوں نے زرداری کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب آپ کہتے ہیں شیربنیں،ہم نام کے ہی نہیں کام کے بھی شیرہیں۔

مزید :

کراچی -