ثانیہ مرزا کی شاندار کارکردگی، ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا کی شاندار کارکردگی، ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز اور مکسڈ ڈبلز ...
ثانیہ مرزا کی شاندار کارکردگی، ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ویمنز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”صرف ایک وکٹ لے لو پھر۔۔۔“ ویرات کوہلی فائنل میچ کے دوران اپنے کھلاڑیوں سے مسلسل کیا کہتے رہے؟ فخر زمان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ پورا بھارت ہی شرمندہ ہو گیا

ثانیہ مرزا اور ان کے کروشیائی ساتھی کھلاڑی ایوان ڈوجگ نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں جاپانی جوڑی یوسوکے وتانوکی اور ماکوتو نینومیا کو 6-7 اور 2-6 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپینز ہینری کونٹینن اور ہیتھر واٹسن کیساتھ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”تھوڑا آگے بھی رن بنا لے، کب تک ۔۔۔“ نو بال پر فخر زمان کو آﺅٹ کرنے والا جسپریت بمرا میچ کے دوران انہیں کیا کہتا رہا اور پھر انہوں نے کیا جواب دیا؟ فخر پاکستان نے انتہائی دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا

اسی طرح ویمنز ڈبل ایونٹ میں ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی بیلجئن کھلاڑی کرسٹن فلپکنز نے برطانوی جوڑی ناﺅمی بروڈی اور ہیتھر واٹسن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-6, 6-3 اور 4-6 سے شکست دی۔ دونوں کا کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے سوئٹزر لینڈ کے مارٹن ہنگس اور چینی تائی پی کھلاڑی ینگ جین چن کیساتھ میچ ہو گا۔

مزید : کھیل