عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دیدی

عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دیدی
عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دیدی

  


لدھیانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی عدالت نے بالی و وڈ سکینڈل کوئین اور بے باک راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 7 اگست سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے۔

ہدایت کار نے کاجول کی ماں کو تھپڑ رسید کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کی عدالت کے جانب سے یہ احکامات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ایک دن قبل ہی مذکورہ عدالت نے اداکارہ کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ سکینڈل کوئین راکھی ساونت 7 جولائی کو لدھیانہ کی عدالت میں برقعہ اوڑھ کر عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس کے بعد ان کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔تاہم ضمانت منظور کیے جانے کے محض ایک دن بعد ہی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ راکھی ساونت پر سیج والمکی کمیونٹی کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

مزید : تفریح