دہشتگردی کے الزام میں گرفتار خطرناک ترین ملزموں کو متحدہ عرب امارات نے چپکے سے کس ملک منتقل کر دیا؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

دہشتگردی کے الزام میں گرفتار خطرناک ترین ملزموں کو متحدہ عرب امارات نے چپکے ...
دہشتگردی کے الزام میں گرفتار خطرناک ترین ملزموں کو متحدہ عرب امارات نے چپکے سے کس ملک منتقل کر دیا؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ دنیا بھر سے مبینہ دہشت گردوں کو لا کر گوانتاناموبے جیسے عقوبت خانوں میں ڈالتا رہا ہے جہاں ان پر بہیمانہ تشدد کیا جاتا تھا۔ جب اس تشدد کی تفصیلات سامنے آئیں تو دنیا لرز گئی۔ اب متحدہ عرب امارات کے متعلق بھی ایسا ہی ہوشربا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ ویب سائٹ آل افریقہ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات یمن سے دہشت گردی کے الزام میں پکڑے کے لوگوں کو مشرقی افریقہ کے ملک اریٹریا (Eritrea)میں قائم اپنے فوجی اڈے پر بھیج رہا ہے جہاں ان پر وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہے۔ یہ انکشاف یمنی حکام اور اس فوجی اڈے پر قید رہنے والے کچھ سابق قیدیوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایٹڈ پریس اور ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے اس کی آزادانہ تحقیقات کی گئی ہیں جن میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ عقوبت خانہ بحیرہ احمر کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کے فوجی اڈے میں واقع ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی تحقیق کار کرسٹین بیکرلے کا کہنا تھا کہ ”متحدہ عرب امارات اور اس کے یمنی پارٹنر قیدیوں کو خطرناک دہشت گرد گردانتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے تحقیق کاروں نے گزشتہ 6ماہ میں یمن کے کئی دورے کیے ہیں تاکہ ان قیدیوں پر ہونے والے تشدد کی حقیقت جان سکیں۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس قید خانے میں کتنے یمنی قیدی رکھے گئے ہیں کیونکہ وہاں تک کسی کو رسائی حاصل نہیں ہے۔ لیکن اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہاں قیدیوں پر تشدد کیا جاتا ہے اورانہیں ان کے خاندانوں یا آزاد مانیٹرز کے ساتھ بھی رابطہ نہیں کرنے دیا جاتا۔“

مزید :

عرب دنیا -