دکاندار کے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرنے پر 3 کمسن بچے گرفتار

دکاندار کے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرنے پر 3 کمسن بچے گرفتار
دکاندار کے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرنے پر 3 کمسن بچے گرفتار

  

نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کھاد ڈیلر کے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرنے پر تین کمسن بچوں کو حراست میں لے لیا تاہم رقم واپس ملنے پر دکاندار نے بچوں کو معاف کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوشہرو فیروز میں ایک کھاد ڈیلر کے پاس تین کمسن بچے آئے اور اسے کہا کہ ایک شخص ان کے بھائی کو مار رہا ہے برائے مہربانی اسے بچایا جائے۔ دکاندار جیسے ہی چوتھے بچے کو بچانے کیلئے کاﺅنٹر سے اٹھ کر باہر گیا تو تینوں بچوں نے انتہائی پھرتی سے دکان کا غلہ صاف کردیا اور اس میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے اٹھا لیے۔ پیسے چوری ہونے کا پتا لگتے ہی دکاندار نے تینوں بچوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تاہم کمسن بچوں نے پولیس کے خوف سے فوری طور پر رقم واپس کردی۔ دکارندار نے رقم ملنے کے بعد بچوں کو معاف کردیا۔ واضح رہے کہ دکاندار کی رقم چرانے والے تینوں بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کے درمیان ہیں ، ان میں ایک بچی بھی شامل ہے، تینوں بچوں کا تعلق رانی پور سے ہے۔

مزید : نوشہروفیروز