سعودی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کا سخت محاسبہ کریں گے: شاہ سلمان

سعودی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کا سخت محاسبہ کریں گے: شاہ سلمان
سعودی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کا سخت محاسبہ کریں گے: شاہ سلمان

  


ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے استحکام اور شہریوں کی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مکمل تن دہی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں، مملکت کی سلامتی اور استحکام کو خطرات سے دوچار کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

’میرا کفیل مجھے دھوپ میں کھڑا رکھتا ہے اور پھر میری ٹانگوں سے۔۔۔‘ ملازمت کیلئے سعودی عرب گئی حیدر آباد کی لڑکی نے اپنے شوہر کو فون کرکے روتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

عرب میڈیاکے مطابق شاہ سلمان نے گزشتہ دنوں القطیف کی المسورہ کالونی میں شہید ہونے والے دو سعودی فوجیوں کے والدین سے ٹیلی فون پر تعزیت کی اور لواحقین کو یقین دلایا کہ مملکت کے سیکیورٹی ادارے شہریوں اور ملک کی سلامتی پر حملہ آور کسی بھی فرد کو نہیں چھوڑیں گے اور سعودی عرب کے استحکام کو گزند پہنچانے کی کوئی بھی کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔شہدا کے اہل خانہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی جانب سے پرسہ تمام سوگواران کے لئے بہت بڑی ڈھارس ثابت ہوا ہے۔واضح رہے کہ سعودی فوجی عادل بن فالح العتیبی اور عبداللہ بن تریکی الترکی کو نامعلوم مسلح افراد نے معمول کی گشت ڈیوٹی کے دوران راکٹ حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

مزید : عرب دنیا