صوفی ازم کو آگے لے کر جانا ہمارا مشن ،برصغیر پاک ہند میں صوفیان اکرام کا اہم رول،انکی تعلیمات مشعل راہ ہیں:ڈاکٹر صغریٰ صدف

صوفی ازم کو آگے لے کر جانا ہمارا مشن ،برصغیر پاک ہند میں صوفیان اکرام کا اہم ...
صوفی ازم کو آگے لے کر جانا ہمارا مشن ،برصغیر پاک ہند میں صوفیان اکرام کا اہم رول،انکی تعلیمات مشعل راہ ہیں:ڈاکٹر صغریٰ صدف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ صوفی ازم کو آگے لے کر جانا ہمارا مشن ہے،برصغیر پاک ہند میں ہمارے صوفیان اکرام کا اہم رول ہے،ان کی تعلیمات ہر بنی نو انسان کیلئے مشعل راہ ہے، بابا فرید میرے پسندیدہ صوفی بزرگ ہیں ،ان کی پوری زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار الحمراء کلچر کمپلیکس میں ڈاکٹر محمدارشد ناشاد کی پنجابی کتاب’’اشلوک‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس کتاب میں ڈاکٹر ارشد نے بابا فرید کے حکیمانہ کلام کا پنجابی میں ترجمہ کیا ہے۔اس موقعہ پرڈاکٹر نبیلہ رحمان،پروین ملک،پروفیسر سعید ،قاضی جاوید،احمد رضا سمیت پنجابی ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے مصنف کو کتاب کا پنجابی میں آسان فہم ترجمہ کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید : لاہور