کرپشن وہ ہوتی ہے جوخیبر میں ہورہی ہے، تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی نے صوبے کو 50سال پیچھے دھکیل دیا: امیر مقام

کرپشن وہ ہوتی ہے جوخیبر میں ہورہی ہے، تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی نے صوبے کو ...
کرپشن وہ ہوتی ہے جوخیبر میں ہورہی ہے، تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی نے صوبے کو 50سال پیچھے دھکیل دیا: امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں حالانکہ کرپشن وہ ہوتی ہے جو خیبر پختونخواہ میں ہورہی ہے۔ تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی نے صوبے کو 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

وزرا کی پریس کانفرنس جے آئی ٹی پر حملہ تھا،نواز شریف سیکیورٹی رسک ، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے : عمران خان
پشاور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءمسلم لیگ(ن)اور وزیراعظم کے مشیر امیرمقام کا کہنا تھا کہ کرپشن مخالفت کی دعویدار حکومت کے وزیراعلیٰ خود کرپٹ ہیں، پرویزخٹک سازشوں کےچیمپین ہیں جبکہ ہم کام پریقین رکھتے ہیں۔تعلیمی ایمرجنسی والے میٹرک کے حالیہ نتائج میں اپنے سرکاری اسکولوں کے نتائج دیکھیں تو انہیں ایمرجنسی کا حشر نظر آئے گا۔ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ خیبرپختونخوامیں خواتین کی کتنی نمایندگی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے احتساب کمیشن کوتالالگادیا،خیبر پختونخوا میں اداروں کے سربراہاں خود کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں۔کوئی بتائے کہ خیبرپختونخوامیں کونسااحتساب ہے۔ نوازشریف خیبر میں400ارب کے منصوبوں کاافتتاح کررہے ہیں،عمران خان بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں کتنی میگاواٹ بجلی بنائی۔مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک میں معاشی استحکام آئے۔پاکستان میں ترقی کا پہیہ رکوانے والے بھی دہشت گردی کررہے ہیں۔ آف شور کمپنیوں میں عمران خان سمیت ہزاروں لوگوں کے نام ہیں۔

مزید :

پشاور -