پولینڈ، دوسری عالمی جنگ کا بم ملنے کے بعد قریبی علاقہ خالی کرالیا گیا

پولینڈ، دوسری عالمی جنگ کا بم ملنے کے بعد قریبی علاقہ خالی کرالیا گیا
پولینڈ، دوسری عالمی جنگ کا بم ملنے کے بعد قریبی علاقہ خالی کرالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا(آئی این پی )پولینڈ میں دوسری عالمی جنگ کے دور کا ایک بم ملنے کے بعد قریبی علاقہ خالی کرا لیا گیا ۔

روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی سختی سے تردید کردی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں دوسری عالمی جنگ کے دور کا ایک بم ملنے والا یہ ایک بڑا بم ہے، جو ایک سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی کے دوران ملا۔ مشرقی شہر بیالیسٹوک سے ملنے والے اس بم کے بعد قریب دس ہزار افراد کو قریبی علاقے سے دور منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس بم کو ناکارہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملنے والا بم پانچ سو کلوگرام کا جرمن ایس ٹی پانچ سو بم ہے، جسے ایک ٹرک کے ذریعے شہری آبادی سے دور لے جایا گیا۔