عدالت میں جانا اگر ساز ش ہے تو ن لیگ بھی اس کی مرتکب ہوئی ہے:قمر زمان کائرہ

عدالت میں جانا اگر ساز ش ہے تو ن لیگ بھی اس کی مرتکب ہوئی ہے:قمر زمان کائرہ
عدالت میں جانا اگر ساز ش ہے تو ن لیگ بھی اس کی مرتکب ہوئی ہے:قمر زمان کائرہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زما ن کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ بھی عمران خان کیخلاف عدالت گئی اوراب اسے سازش کہاجارہاہے اگر یہ سازش ہے تو پھر (ن)لیگ بھی عمران خان کیخلاف کررہی ہے۔

پولینڈ، دوسری عالمی جنگ کا بم ملنے کے بعد قریبی علاقہ خالی کرالیا گیا

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹو نائٹ ود معید پیرزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقاریرمیں قطری شہزادے کا کوئی ذکرنہیں تھا جبکہ عمران خان پانامہ کیس کوسپریم کورٹ لے کر گئے جس کے نتیجے میں دوججزنے وزیراعظم کو نااہل اور3نے مزید تحقیقات کاکہا تھا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے مزید تحقیقات کے فیصلے کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس پر ن لیگ نے مٹھائی اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہورہی ہے۔ ن لیگ کے کسی وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم لوہے کے چنے ہیں اور کسی سے چبائے نہیں جائیں گے۔

مزید : لاہور