یہ تو ریٹائرڈ ہوچکا ، اس پر میری سیلفی کا اثر نہیں ہوگا، زینب عباس نے رونالڈینو کے ساتھ بھی سیلفی بنالی

یہ تو ریٹائرڈ ہوچکا ، اس پر میری سیلفی کا اثر نہیں ہوگا، زینب عباس نے ...
یہ تو ریٹائرڈ ہوچکا ، اس پر میری سیلفی کا اثر نہیں ہوگا، زینب عباس نے رونالڈینو کے ساتھ بھی سیلفی بنالی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب عباس ہیں تو سپورٹس رپورٹر مگر انہیں شہرت اپنی سیلفیوں کی وجہ سے شہرت ملی۔ پاکستان اور بھارت کے میڈیا کے علاوہ انٹرنیشنل میڈیا نے بھی انہیں بھرپور کوریج دی، کسی نے ان کو سیلفی گرل کہا تو کسی نے اپنے کھلاڑیوں کو دور رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں، ان کے سیلفیاں تو ہندوستان کے توہم پرست معاشرے میں سب سے زیادہ توجہ سمیٹتی رہیں ، بھارتی شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیم کی ہار اور کھلاڑیوں کی ناقص کاکردگی کا سارا ملبہ زینب عباس پر ڈال دیا ۔ مگر کرکٹ کے میدان کے بعد اب زینب نے فٹ بالرز کے ساتھ بھی اپنی سیلفیاں اپ لوڈ کی ہیں مگر ان کے ساتھ انہوں نے دلچسپ تبصرہ بھی کیا ہے۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر رونالڈینو کے ساتھ اپنی سیلفی ٹوئٹ کرتے ہوئے زینب عباس کا کہنا تھا کہ رونالڈینو اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کی سیلفی کا رونالڈینو پر کوئی اثر نہیں ہوگا، اس قبل انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے لاہوریوں کو بھی فورٹریس سٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی، زینب عباس کی سیلفی کے بعد صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ، ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ اس سیلفی سے یوں لگ رہا ہے کہ سیلفی ریٹائرڈ لوگ کے لئے غیر مﺅثر ہے اور زینب عباس کو ہاکی اور ویمن کرکٹ کی قومی ٹیموں کی بہتری کے لئے بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید : کھیل