ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے 198 غیر ملکی گرفتار

ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے 198 غیر ملکی گرفتار
ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے 198 غیر ملکی گرفتار

  

انقر ہ (صباح نیوز)ترکی کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طریقے سے موجود 198 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی علاقے ازمیر، چناق قلعے اور مش میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 198 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا،ازمیر کی تحصیل چشمہ کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کے خواہاں 46 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر وں نے آلا چاتی کے جنوب میں ربڑ کی کشتیوں میں سوار افراد کو پتہ چلائے جانے کے بعد ان کو حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکیوں کے تمام امور سر انجام دینے کے بعد ان کو ان کے اپنے اپنے ملک روانہ کرنے کے لیے مرکزی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی