فلم’ ’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کاایک اور سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع 

فلم’ ’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کاایک اور سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع 
فلم’ ’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کاایک اور سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع 

  

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد ایک اور سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان ایک بار پھر یش راج فلم بینر تلے علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد ایک اور سیکوئل کے ساتھ تہلکہ مچانے آرہے ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت بھی شروع ہو چکی ہے۔پچھلے2 سیکوئل میں ٹائیگر کا کردار ادا کرنے والے دبنگ اداکار سلمان خان نے بھی فلم کے تیسرے سیکوئل میں ٹائیگر کے کردار کے لئے حامی بھرلی ہے جب کہ فلم کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا لیکن فلم کی کہانی اور دیگر کرداروں کے لئے کام جاری ہے اور فلم کا سکرپٹ رواں سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2017 دنیا بھر میں 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ سلمان اور کترینہ کی 2012 میں ریلیز کی گئی سپر ہٹ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کا سیکوئل ہے جس میں سلو میاں نے بھارتی اور کترینہ نے پاکستانی ایجنٹ کا کردارنبھایا تھا۔

مزید : تفریح