معاشی استحکام کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہے:صدر لاہور ٹیکس بار

معاشی استحکام کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہے:صدر لاہور ٹیکس بار

لاہور (آن لائن) لاہور ٹیکس بار کے صدر منعم سلطان نے کہاہے کہ ٹیکس دہندگان کیلئے آسانیاں پیدا کرکے ایمنسٹی سکیم کوکامیاب بنایا جاسکتا ہے۔معاشی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرتے۔ ایف ی آر نے انتالیس سو ارب سے زائد کلیکشن کرکے ثابت کردیا ہے کہ ابھی خلاء موجود ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ گوشوارہ سکیم جولائی کو سسٹم پر موجود ہونا چاہیے مگر ہماری ویٹرن ستمبر اکتوبر تک فاضل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹیکس گوشواری کی تعداد پانچ سال میں نہ بڑھ سکی۔ فارن اور نوتل اثاثوں پر ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے قانونی پیچیدگیاں دورکرنے اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ منعم سلطان کا نگران حکومت اور ایف بی آر سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایمنسٹی سکیم کو کامیاب کروانے کیلئے تشہیر سیمینار، ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے کیونکہ معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ بزنس ایکیوٹی ہونگی تو ریونیو جرنیئر ہوگا اور نئے ٹیکس دہندگان نیٹ میں آئیں گے۔

مزید : کامرس