کتاب کے نشان پرحصہ لینے والا ہر امید وار ایم ایم اے کامشترکہ امیدوار ہے، سبطین حیدر

کتاب کے نشان پرحصہ لینے والا ہر امید وار ایم ایم اے کامشترکہ امیدوار ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) اسلامی تحریک پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کتاب کے انتخابی نشان انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امید وارپانچوں دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کامشترکہ امیدوار ہے۔ اورسب مل کر اس کی انتخابی مہم بھر پور انداز میں چلائیں گی۔ تکفیریت فتنہ ہے، متحدہ مجلس عمل نظام مصطفی کے نفاذ کا نعرہ لے کر اٹھی ہے۔ انشااللہ انتخابات جیت کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنا بھر پور کردا ر ادا کریں گے۔ سیاسی کچرے اور مسلمہ کرپٹ عناصر کا مقابلہ کریں گے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو عوام تک رسائی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے۔ دہشت گردی اور تکفیریت فتنہ ہے، تما م جماعتیں ایم ایم اے کے دستو ر کی پابند ہیں۔ کسی تکفیری دہشت گرد کی حمایت نہیں کریں گی۔ اسلام پسند امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔