ممتاز عالم دین اور جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم کا دورہ جامعہ اشرفیہ

ممتاز عالم دین اور جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم کا دورہ جامعہ اشرفیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) ملک کے نامور عالم دین اور جامعۃ الرشید کراچی کے رئیس حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم مدظلہٗ نے گذشتہ روز مولانا محمد صادق اور خلیل الرحمن کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی مدظلہٗ، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،مفتی احمد علی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک، مولانا اویس ارشد ، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر علماء سے ملاقات کی مولانا مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ میرا مادر علمی ہے اور اس کا فیضان پوری دنیا میں جاری ہے۔حضرت صوفی محمد سرور ؒ حقیقت میں زہد و تقویٰ اور فقرواستغناء کے پیکر تھے موجودہ فتنوں کے دور میں جامعہ اشرفیہ لاہور، جامعۃ الرشید کراچی اور دیگردینی مدارس بہت بڑی غنیمت، نسلِ نو کے ایمان کی حفاظت، دین کی بقاء اور اسلام کی اشاعت کا ذریعہ ہیں۔

بعد ازاں مولانا مفتی عبدالرحیم جامعہ عبداللہ ابن عمرؓ گجو متہ لاہور میں گئے جہاں انہوں نے حضرت مولانا صوفی محمد سرورؒ کے بیٹے صوفی عتیق الرحمن اور صوفی عبدالرحمن سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حضرت مولانا صوفی محمد سرورؒ کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔